گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 ویں ترمیم کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کرنے خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ چیلنجز اور تعاون کے مواقع پر گفتگو کی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بین الصوبائی ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبوں کے درمیان یونیورسٹیوں کی سطح پر وفود کے تبادلے سے ہمارے نوجوان مذید بہتر سوچ کے ساتھ عملی زندگی میں قدم رکھنے کے قابل ہوں گے۔