متعلقہ

احسن اقبال کی چینی سفیر سے ملاقات، چینی شہریوں پر حملے کی مذمت – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے سفیر سے ملاقات کی اور کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

چین سفیر کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان مجرموں کو کیفر کردار پہنچانے کیلئے ممکنہ اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے مخالف دہشتگردوں کا یہ بزدلانہ عمل پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں چین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے حالیہ چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو سراہا۔

احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، ماہرین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

ملاقات میں چینی سفیر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، اور چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت پر زور دیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی میں ہر 15 دن بعد اجلاس ہوتا ہے۔