متعلقہ

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11.72 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک – پاک لائیو ٹی وی


ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11.72 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11.72 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11.72 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، یکم نومبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15.93 ارب ڈالر رہے۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.82 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.17 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکس کے ذخائر 13.54 کروڑ ڈالر کمی سے 4.75 ارب ڈالر رہے۔