انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو ججز کے اجلاس کا اعلامیہ جاری – پاک لائیو ٹی وی


انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو ججز کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا، عدالتوں کو درپیش چیلنجز اور ان سے نبردآزما ہونے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جسٹس جمال مندوخیل بذریعہ ویڈیولنک شریک ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز قانون کی بالادستی کیلئے فیصلے کریں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے 2273 مقدمات زیر التوا ہیں، سندھ میں انسداد دہشت گردی کے سب سے زیادہ 1372 مقدمات زیر التوا ہیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے زیرالتوا مقدمات پر تشویش کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے انصاف کی فوری فراہمی کی اہمیت پرزور، گواہان کی سیکیورٹی اور فراہمی انصاف میں حائل دیگر رکاوٹوں پر غور کیا گیا۔

چیف جسٹس نے فرانزک لیب سندھ کی بلوچستان کوبھی معاونت کی ہدایت کی اور کہا کہ بہترین ججز کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو معاملہ متعلقہ حکومتوں کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انفرااسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

Exit mobile version