پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 499 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کے اضافے سے 92 ہزار 520 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 449 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 257 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 145 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 67 کروڑ 1 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 71 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 92,694 جبکہ کم ترین سطح 92,185 پوائنٹس رہی۔