علی امین گنڈاپور کی باتوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیئے، امیر مقام – پاک لائیو ٹی وی


وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی باتوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیئے۔

مسلم لیگ رہنما اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام  نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں مطالبات کیلئے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو خیبر پختونخوا حکومت دھمکیاں دیتی ہے، خیبر پختونخوا کے اساتذہ کے ساتھ ہیں،ان کے مطالبات پورے کیے جانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواحکومت انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کر رہی، خیبر پختونخوا حکومت کے پاس کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ علی امین گنڈاپورعوامی خدمت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سے سیکھیں۔

مسلم لیگ ن رہنما اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی احتجاج کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں۔

Exit mobile version