متعلقہ

وزیر اعظم سے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کی ملاقات – پاک لائیو ٹی وی



وزیر اعظم سے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عزت مآب عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد شہباز شریف نے صدر رجب طیب ایردوان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ترک صدر کو جلد سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔