متعلقہ

’کہا جا رہا ہے کال آنے کی دیر ہے، نواز شریف نے تو کال کیساتھ 5 ارب ڈالر آفر سے انکار کیا ‘ – پاک لائیو ٹی وی



’کہا جا رہا ہے کال آنے کی دیر ہے، نواز شریف نے تو کال کیساتھ 5 ارب ڈالر آفر سے انکار کیا ‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ’کہا جا رہا ہے کال آنے کی دیر ہے، نواز شریف نے تو کال کیساتھ 5 ارب ڈالر آفر سے انکار کیا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بعض افراد کا کہنا ہے امریکا سے کال آنے کی دیر ہے، کہا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کو کال کرنیوالوں کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ بھی کہا جا رہا ہے پاکستان کال پر انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا، نواز شریف نے تو کال کیساتھ 5 ارب ڈالر آفر سے انکار کیا اور ایٹمی دھماکا بھی کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نائن الیون والی جنگ بند ہوچکی ہے افغانستان میں امن ہے، پاکستان آج بھی اسکے نتائج دہشتگردی کی شکل میں بھگت رہا ہے، یہ بیانات دینے والے نواز شریف نے جب انکار کیا تو اسکے ساتھ تھے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آپ ہی اپنی اداؤں پر ذرا غور کریں ہم اگر عرض کرینگے تو شکایت ہو گی۔