مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی میں آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کی قرارداد نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے پیش کی، مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راٹھور نے ارکان سے رائے طلب کی۔
کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ اسمبلی میں موجودکشمیریوں کےحق پر ڈاکہ ڈالنے والے بی جے پی ارکان کی جانب سے قرارداد پیش ہونے کی شدید مخالفت کی گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ بی جے پی جموں نہیں ہے، جموں کشمیر اسمبلی کی اکثریت اس قرارداد کے حق میں ہے، اب ہمیں یہ جدوجہد آگے لے کر جانی ہے۔
اسمبلی کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا حق دکھایا ہے، جموں و کشمیر کے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں، جوجموں کا نوجوان چاہتا ہے ہم نے وہی کیا۔
محبوبہ مفتی، سربراہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کیخلاف قرارداد پیش کرنے پر سجاد لون اور تمام آزاد ایم ایل اے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آج جموں وکشمیر کے لوگ قرارداد پاس ہونے پر خوشیاں منا رہے ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی میں اس قرارداد کے پاس ہونے کے بعد بھارت کے ایوانوں میں ہلچل، جبکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کیلیے مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں قرارداد کا پاس ہوناانتہا پسندمودی کے ہندوتوا نظریے کامنہ توڑ جواب ہے۔