اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز ہفتے کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم پیدائش پر یوم اقبال کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔