26ویں آئینی ترمیم؛ درخواست گزارکورجسٹرارآفس کا اعتراض دورکرنےکی ہدایت – پاک لائیو ٹی وی



26ویں آئینی ترمیم؛ درخواست گزارکورجسٹرارآفس کا اعتراض دورکرنےکی ہدایت

لاہورہائیکورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی دس شقوں کےخلاف عائد اعتراضی درخواست کی سماعت پرعدالت نے درخواست گزارکورجسٹرار آفس کا عائد اعتراض دورکرنے کی ہدایت کردی۔ 

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ سندھ اور پشاورہائیکورٹ نے اسی نوعیت کی درخواستوں پرنوٹس جاری کردیے۔ رجسٹرارآفس کا اعتراض بلاجوازہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ یہ عدالت دیگرہائیکورٹس کی پابند نہیں پہلےاعتراض دورکیاجائے۔ اگرمعاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہےتوعدالت دیکھناچاہے گی کہ کارروائی کیاہوئی۔

لاہورہائی کورٹ نے متعلقہ دستاویزات پٹیشن کےہمراہ لف نہ کرنے کےآفس اعتراض پرسماعت ملتوی کردی۔ رجسٹرارآفس نے سپریم کورٹ میں زیرالتواء معاملہ کی دستاویزات لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کررکھاہے۔

درخواست گزار شاہد رانا ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اپنایا کہ کسی بھی جج یابنچ کو خاص مقدمے کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی آزادی کےخلاف ہے۔ جوڈیشل کمیشن میں ججز کےعلاوہ دیگر ممبران کی شمولیت عدالتی کودمختاری پروارہے۔

وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت آئین کی دس شقوں میں ترامیم کوغیرآئینی قراردیتے ہوئےکالعدم قرار دے۔ عدالتی فیصلہ آنے تک ان شقوں پرعمل درآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے۔

Exit mobile version