متعلقہ

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر 2 وفاقی مقدمات ختم – پاک لائیو ٹی وی



نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر 2 وفاقی مقدمات ختم

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دائر 2 وفاقی مقدمات ختم کردیے گئے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نومنتخب  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمات دائر کرنے والے خصوصی وکیل جیک اسمتھ کو عہدے سے بھی ہٹادیا گیا۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس کے علاوہ 3 اور مقدمات میں سزاؤں کو سامنا تھا، انتخابات میں شکست کی صورت میں ڈونلڈ ان کو جنوری میں جیل جانا پڑسکتا تھا۔

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف دیگر 2 مقدمات ریاستوں نے قائم کررکھے ہیں، ان کی قانونی ٹیم مقدمات ختم کروانے کے حوالے سے حکمت عملی بنارہی ہے، تاہم امریکی قوانین کے مطابق امریکی صدر کو ہر قسم کی سزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہوئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی انڈیانا، کینٹکی اور مغربی ورجینیا سمیت 27 ریاستوں میں میدان مارا جبکہ کملاہیرس نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔