سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 972 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 972 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 2737 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 150 روپے پر مستحکم رہی۔

Exit mobile version