متعلقہ

کالج میں آپ تفریح کرسکتے ہیں لیکن وہ علم کے حصول کا واحد راستہ نہیں، ایلون مسک – پاک لائیو ٹی وی


کالج میں آپ تفریح کرسکتے ہیں لیکن وہ علم کے حصول کا واحد راستہ نہیں، ایلون مسک

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ کالج میں آپ تفریح کرسکتے ہیں لیکن وہ علم کے حصول کا واحد راستہ نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کی ویڈیو شیئر کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کالج کی تعلیم کی اہمیت کو کچھ زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کالج میں 4 سال کی تعلیم حاصل کرکے خود پر بہت سے قرض چڑھا لیتے ہیں، لیکن اکثر ان کے پاس ایسا مفید ہنر نہیں ہوتا جسے وہ بعد میں استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کی بہت عزت کرتا ہوں جو اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں، ہمیں الیکٹریشنز، پلمبرز اور کارپینٹرز کی ضرورت ہے اور یہ پولیٹکل سائنس میں ڈگری حاصل کرنے سے زیادہ اہم ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس خیال کو ترک کردینا چاہیے کہ کامیاب ہونے کے لیے آپ کو 4 سال کی کالج ڈگری کی ضرورت ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص نے مزید کہا کہ کالج علم کے حصول کا واحد راستہ نہیں ہے، میرے خیال میں وہاں آپ تفریح کرسکتے ہیں لیکن وہ سیکھنے کی جگہ نہیں ہے۔