لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر بڑے انعام کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر بڑے انعام کا اعلان

لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر بڑے انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق چھتریہ کرنی سینا نامی تنظیم کے صدر راج شیکھاوت نے ایکس پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جیل میں بند لارنس بشنوئی کو جو بھی پولیس اہلکار انکاؤنٹر کرے گا اسے ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم پولیس اہلکار کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عوض دینا چاہتے ہیں، جو لارنس بشنوی کا انکاؤنٹر کرنے کے لیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ اپنی تنظیم کے سابق صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔

کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو 5 دسمبر 2023 میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگایا تھا۔

یاد رہے کہ واقعے سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوگامیڈی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

Exit mobile version