بھارتی اداکارہ ریکھا کرش ہیں، ان پر دل و جان سے فدا رہا ہوں؛ دانش تیمور – پاک لائیو ٹی وی


بھارتی اداکارہ ریکھا کرش ہیں، ان پر دل و جان سے فدا رہا ہوں؛ دانش تیمور

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ ریکھا کرش ہیں، ان پر دل و جان سے فدا رہا ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں دانش تیمور نے بتایا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے، کیونکہ وہاں اداکاروں سے ہی دوسرے اداکاروں کے حوالے سے نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور آن اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کتنا بھی بڑا اور اچھا اداکار کیوں نہ ہو لیکن اسے دوسرے اداکاروں کے حوالے سے آن اسکرین غلط باتیں کرنے کا اختیار نہیں، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اداکار آن اسکرین دوسرے اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں، ان کے پاس اس اداکار کا فون نمبر بھی ہوتا ہے، وہ انہیں فون پر باتیں بتا سکتے ہیں لیکن آن اسکرین انہیں ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

دانش تیمور نے ڈراموں پر تبصرے کرنے والے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ بھی ڈراموں پر تنقید اور تبصرے کر رہے ہوتے ہیں، جنہیں اداکاری کا علم بھی نہیں ہوتا۔

کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جاتے تھے، وہ جہاں آڈیشن دینے جاتے تھے، اس جگہ سے کافی پہلے موٹر سائیکل کھڑی کرتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا، انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا، انہیں بعض ڈراما ساز بتاتے تھے کہ ان کے لیے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔

Exit mobile version