مودی سرکار کا جنگی جنون؛ بھارت نے چوتھی ایٹمی آبدوز لانچ کردی – پاک لائیو ٹی وی


مودی سرکار کا جنگی جنون؛ بھارت نے چوتھی ایٹمی آبدوز لانچ کردی

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے چوتھی ایٹمی آبدوز لانچ کر دی ہے۔

 بھارت کی چوتھی ایٹمی بیلسٹک میزائل سب مرین وشاکا پٹنم میں خاموشی سے لانچ کی گئی، بھارت نے دوسری ایٹمی سب مرین آئی این ایس اریگھات 29 اگست 2024 کو کمیشن کی تھی جبکہ بھارت تیسری ایٹمی بیلسٹک میزائل سب مرین آئی این ایس اریدھمان اگلے برس کمیشن کرے گا۔

 بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی نے رواں برس9 اکتوبر کو مزید دو ایٹمی سب میرینز کی تعمیر کی منظوری دی۔

 بھارت کی چوتھی سب مرین کا کوڈ نیم ایس فور ہے، ایس 4 ایٹمی اپ دوست کو باضابطہ طور پر ابھی کسی نام سے منسوب نہیں کیا گیا۔

بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ایس 4 سب میرین کے 75 فیصد آلات مقامی طور پر تیار کیے گئے، نئی ایٹمی آبدوز پر ساڑھے 3 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے کے 4 نیوکلیئر بیلسٹک میزائل نصب ہوں گے، ایس 4 ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بھارت کی پہلی اندرون ملک تیار کردہ ایٹمی ابدوز آئی این ایس اریہنت پر 7500 کلومیٹر تک مار کرنے والے کے 15 نیوکلئر میزائل نصب ہیں، آئی این ایس اریہنت اور اریگھات پیٹرولنگ شروع کر چکی ہیں۔

اس کے علاوہ روس سے لیز پر حاصل کی گئی اکولا کلاس ایٹمی ابدوز 2028 میں بھارتی بیڑے میں شامل ہوگی، بھارت نئی ایٹمی  آبدوز پر 5 ہزار کلومیٹر رینج سے بھی زیادہ صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل نصب کرنا چاہتا ہے۔

بھارت کی نئی مجوزہ ایٹمی آبدوزوں کی ڈسپلیسمنٹ 6 ہزار ٹن کے لگ بھگ ہوگی، چین کے مقابلے میں بھارت کی حکومت بحر ہند میں طیارہ بردار جہازوں کے بجائے اب ایٹمی آبدوزوں پر توجہ دے رہی ہے جبکہ بھارت فرانس کے نیول گروپ کے اشتراک سے مزید 3 اسکارپین کلاس ڈیزل اٹیک سب مرینز کی بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہیں، بھارتی بحریہ میں فرانسیسی ساختہ اسکارپین، کلواری کلاس کی چھٹی سب مرین رواں برس دسمبر میں شامل ہوگی۔

Exit mobile version