متعلقہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے – پاک لائیو ٹی وی


چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے

چیف جسٹس  پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ کا بنچ کمرہ عدالت نمبر ایک میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے تحریر کریں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر  بروز جمعہ  کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

نئے چیف جسٹس پاکستان کے تقرر  کے لیے تین سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔