متعلقہ

نئے چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی تشکیل – پاک لائیو ٹی وی


نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر آفس کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 12 ممبران کی فہرست موصول ہونے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں سینیٹ سے 4 ممبران کو نامزد کیا گیا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کامران مرتضیٰ ، مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک شامل ہیں۔

قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے 8 اراکین کو شامل کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، تحریک انصاف کے بیرسٹر علی گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔