متعلقہ

انڈسٹریز کو ایف بی آر کی طرف سے آئی اینڈ آئی کے نوٹسز قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام – پاک لائیو ٹی وی


انڈسٹریز کو ایف بی آر کی طرف سے آئی اینڈ آئی کے نوٹسز قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ انڈسٹریز کو ایف بی آر کی طرف سے آئی اینڈ آئی کے نوٹسز قابل مذمت ہیں۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ صنعتکاروں کو ایف بی آر کی طرف سے آئی اینڈ آئی کے نوٹسز قابل مذمت ہیں۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ان پٹ میں فیک سیلز ٹیکس انوائسز لی گئی ہیں، امپورٹرز کی چھان بین ایک حد تک تو خریدار کرسکتا ہے، سامان خریدنے سے پہلے مگر مکمل تحقیقات کا کوئی طریقہ کار اپنایا جائے کیونکہ اگر امپورٹر اپنی ہی دی ہوئی سیل ٹیکس  انوئسز کو ماننے سے انکار کر دے تو وہاں پرچیزر کیا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم این ٹی این، کمپنی کا جینوئن ہونا تو چیک کر سکتے ہیں مگر ایف بی آر کہتا ہے کہ خریدار مکمل طور پر تحقیقات کرے یہ ہمارے لیے ممکن نہیں ہے۔

عاطف اکرام نے کہا کہ پرچیزر بینکنگ ٹرانزیکشنز کرتا ہے، تمام ریکارڈ سنبھال کر رکھتا ہے اس کے باوجود نوٹسز کا اجراء ہراساں کرنے کے مترادف ہے، ایف بی آر امپورٹرز کو پابند کرے  کہ وہ اپنا مکمل ریکارڈ اپ ڈیٹ کرکے اپنی ویب سائٹ پر لگائیں۔

صدر فیڈریشن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اور ایف بی آر ایز آف ڈوئنگ بزنس کو اپنائیں تاکہ انڈسٹریز چل سکیں برآمدات میں اضافہ ہو، انڈسٹریز کو آئے روز کی انکوائریز سے آزاد کیا جائے پھر ہی معیشت بہتری کی طرف رواں ہو سکتی ہے۔