انڈونیشیا، سابق فوجی جنرل نے تاریخ کی بڑی کابینہ کے ساتھ صدر کا حلف اٹھا لیا – پاک لائیو ٹی وی


سابق فوجی جنرل پرابوو سوبیانتو نے 1960 کی دہائی کے بعد ملک کی سب سے بڑی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے انڈونیشیا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات کا سامنا کرنے والے 73 سالہ صدر کو اتوار کے روز ملک کے آٹھویں صدر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔

اس سے سابق رہنما جوکو ویدودو کے دور کا خاتمہ ہوا، جنہیں مقامی طور پر جوکووی کے نام سے جانا جاتا ہے، جنہوں نے ایک دہائی تک ملک پر حکومت کی۔

دو بار صدر بننے میں ناکام رہنے کے بعد پرابوو نے فروری میں ہونے والے انتخابات میں دو حریفوں کے خلاف 58 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد آخر کار اعلیٰ ترین عہدے تک رسائی حاصل کی۔

پرابوو نے جوکووی کے سب سے بڑے بیٹے جبران راکا کے ساتھ حلف اٹھایا تھا۔

افتتاحی تقریب میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، چین کے نائب صدر ہان ژینگ، فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر اور سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وانگ سمیت 30 سے زائد رہنماؤں نے شرکت کی۔

انہوں نے اپنی نئی کابینہ میں 48 وزراء اور 58 نائب وزراء کو نامزد کیا، جبکہ جوکووی کے دور میں 34 وزراء اور 30 نائب وزراء شامل تھے۔ انہوں نے آج باضابطہ طور پر حلف لیا۔

Exit mobile version