متعلقہ

مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے، شازل شوکت – پاک لائیو ٹی وی


مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے، شازل شوکت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شازل شوکت نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ شازل شوکت کا کہنا تھا کہ میں نے 1 سال سے اپنے انسٹا کمنٹس کو محدود کیا ہوا ہے کیونکہ مجھے اپنے کام کے بارے میں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے، مجھے خود یہ بات اچھی طرح پتہ ہے کہ میں کیا کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں اور سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں جن پر ان کے صرف 2 یا 3 فالوورز ہوتے ہیں وہ مجھے بتائیں گے کہ مجھے کیا کرنا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے شاید اپنے گھروں سے نکل کر دنیا بالکل نہیں دیکھی ہے لیکن میں نے دیکھی ہے تو میں نے جتنی دنیا دیکھی ہے میں اپنے تجربے کے حساب سے کام کرتی ہوں۔

اداکارہ شازل شوکت نے مزید کہا کہ وہ لوگ جن کی ان کے اپنے گھروں میں کوئی نہیں سنتا وہ مجھ جیسے لوگوں کی پروفائل پر کمنٹس صرف دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں لیکن معذرت کے ساتھ میں ایسے لوگوں کو بالکل توجہ نہیں دے سکتی۔