متعلقہ

اٹلی اور فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی – پاک لائیو ٹی وی


 اٹلی اور فرانس کے مختلف حصوں میں ہونے شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اطالوی فوج کو کاسٹل میگیور میں امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جہاں کے رہائشی پھنسے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 18 اکتوبر کو پیرس کے جنوب میں واقع گیف سر یویٹ میں موسلا دھار بارش کے بعد دریائے یویٹ کے سیلابی پانی سے عمارتیں زیر آب آ گئیں۔

اٹلی اور وسطی فرانس میں شدید موسم کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خلل پڑا ہے، طوفان اور موسلادھار بارشوں سے سیلاب اور تباہی ہوئی ہے۔

اٹلی کے علاقے ایمیلیا روماگنا کو خراب موسم کا سامنا ہے اور صرف بولونا میں 160 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ایک شخص ہو گیا ہے جس کی گاڑی پیانورو میں سیلابی پانی میں بہہ گئی تھی۔

فائر فائٹرز نے ایمیلیا روماگنا میں 300 سے زیادہ ہنگامی صورتحال پر کارروائی کی ہے ، خاص طور پر بولونا میں، جہاں متعدد ندیوں اور ندی نالوں کے کنارے ٹوٹ گئے ہیں۔

مزید برآں، دریائے پو کی معاون ندی کرسٹولو ٹورنٹ میں پانی کے اضافے کے بعد کیڈیلبوسکو ڈی سوپرا کی میونسپلٹی میں بھی رہائشیوں کو خالی کرا لیا گیا۔

اطالوی جزیرے سسلی میں ہنگامی خدمات نے عمارتوں کی چھتوں اور پھنسی ہوئی گاڑیوں سے لوگوں کو بچالیا۔

ایگری جینٹو صوبے میں دریائے سالٹو کے کئی مقامات پر طغیانی کے باعث ساحلی شہر لیکاٹا کا ایک حصہ زیر آب آ گیا ہے۔

فلورنس میں ٹسکنی کے دریا ایلسا کے کنارے بھی ٹوٹ گئے ہیں اور رہائشیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دریں اثنا وسطی فرانس میں شدید سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔