متعلقہ

انٹارکٹیکا میں تھوائیٹس گلیشیئر تیزی سے پگھل رہا ہے، تحقیقاتی رپورٹ – پاک لائیو ٹی وی


انٹارکٹیکا میں تھوائیٹس گلیشیئر تیزی سے پگھل رہا ہے، تحقیقاتی رپورٹ

انٹارکٹیکا میں تھوائیٹس گلیشیئر تیزی سے پگھل رہا ہے۔

سائنسی جریدے ’نیچر جیوسائنس‘ میں شایع ہونے والی ایک  تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گلیشیئر پگھلنے سے سطح  سمندر 10 فٹ تک بلند ہوسکتی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلیشیئر پگھلنے سے میامی اور لندن سے لے کر بنگلہ دیش اور بحرالکاہل کے جزائر تک ساحلی کمیونٹی تباہ ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  گزشتہ30سال  کے عرصے میں تھوائٹس گلیشیئر پگھلنے میں کافی تیزی آئی ہے۔200 سال میں  آئس  شیٹ ختم ہو جائے گی او ر اس کو روکنا ناممکن ہے۔