متعلقہ

ریحام خان کا ہانیہ عامر کو فی الحال شادی نہ کرنے کا مشورہ – پاک لائیو ٹی وی


ریحام خان کا ہانیہ عامر کو فی الحال شادی نہ کرنے کا مشورہ

 فلم پروڈیوسر، صحافی و ٹی وی میزبان ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو فی الحال شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔   

 فلم پروڈیوسر، صحافی و ٹی وی میزبان ریحام خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں  شرکت کی، جہاں ان سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال کیا گیا۔

سوال کے جواب میں ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو متعارف کرایا، ساتھ ہی کہا کہ اگر وہ انہیں متعارف نہ کراتیں تو کوئی اور انہیں متعارف کراتا۔

ریحام خان نے کہا کہ ہانیہ عامر میں ٹیلنٹ موجود تھا، وہ اس وقت بھی ویڈیوز پر ڈب میشنگ کرتی تھیں اور دوسروں کی اچھی نقل اتار لیتی تھیں جب ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز نہیں تھے۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ بات اچھی ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دیتیں، اپنے کام سے کام رکھتی ہیں اور وہ انتہائی اچھا کام کر رہی ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ ہانیہ عامر کو اسی طرح اپنے کیریئر پر توجہ جاری رکھنی چاہیے، وہ فی الحال شادی وادی نہ کریں، ان چکروں میں نہ پڑے۔