متعلقہ

حکومتی اتحاد نے 26 آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرا لی – پاک لائیو ٹی وی


حکومتی اتحاد نے سینیٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرا لی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا مسودہ ایوان بالا میں پیش کیا، جس کے بعد اس کی منظوری کے لیے تحریک پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔

تحریک کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا، جس میں حکومتی اتحاد کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے 2 سینیٹرز نے ووٹ دیا۔

ایوان بالا نے 26 ویں آئینی ترمیم میں شامل تمام 22 شقوں کی الگ الگ مرحلہ وار منظوری دی۔

مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔