پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی، بیرسٹر گوہر – پاک لائیو ٹی وی


پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے گی۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کے مشکور ہیں، ترامیم سنجیدہ مسئلہ ہے جسے پی ٹی آئی اچھے سے سمجھتی ہے، پی ٹی آئی 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔

پی ٹی آئی واضح کرچکی بانی کے مشورے سے فیصلہ کرتے ہیں، آج بھی ہم نے حکومت کے مسودے پر غور کیا، جس طریقے سے آئینی ترامیم کی جارہی ہیں اس پرتحفظات ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارےاین این ایز اور سینیٹرز واپس آجائیں، ہم اپنا مؤقف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں ہمارا ساتھ دیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کےساتھ مستقبل میں ہمارا تعلق رہے گا، ہمیں کوئی گلہ نہیں، مولانا فضل الرحمان اس بل کوسپورٹ کریں گے۔

Exit mobile version