متعلقہ

ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا، سلیم خان – پاک لائیو ٹی وی


ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا، سلیم خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کا کہنا ہے کہ ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان کو جانوروں سے بہت پیار ہے انہوں نے ایک کتا پالا ہوا تھا، جب تک وہ زندہ تھا، اس کا بہت خیال رکھا جب وہ بیمار ہونے کے بعد مر گیا تو سلمان خان بہت روئے۔

  انہوں نے کہا کہ سلمان مجھ سے کبھی جھوٹ نہیں بولتے، انہوں نے ہرن کو نہیں مارا، وہ کبھی کسی جانور کو نہیں مار سکتے۔

سلیم خان نے کہا کہ سلمان نے ہرن کو مارا ہی نہیں تو معافی کیوں مانگیں، معافی مانگنے کا مطلب تو یہ ہوا کہ سلمان یہ تسلیم کر لیں کہ انہوں نے ہرن کو مارا ہے۔

واضح رہے کہ بشنوئی کمیونٹی نے دشمنی ختم کرنے کے لیے اداکار سلمان خان سے مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔