سیکیورٹی خدشات؛ سلمان خان نے کروڑوں کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی – پاک لائیو ٹی وی


سیکیورٹی خدشات؛ سلمان خان نے کروڑوں کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے قتل کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دبئی سے کروڑوں کی بلٹ پروف گاڑی منگوالی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں قید گینسگٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے دبئی سے 2 کروڑ بھارتی روپے کی بلٹ پروف گاڑی منگوالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے لگ بھگ دو کروڑ روپے کی ایس یو وی براہ راست دبئی سے ممبئی امپورٹ کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے سلمان خان کو گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن سابق وزیر اور سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد انہوں نے اپنی سیکیورٹی میں زیادہ اضافے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔

Exit mobile version