متعلقہ

بانی پی ٹی آئی سے کوئی لڑائی نہیں، این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری – پاک لائیو ٹی وی


بانی پی ٹی آئی سے کوئی لڑائی نہیں، این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی لڑائی نہیں، این آر او نہیں ملے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایس سی او پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، ہرکوئی سمجھتا ہے آئینی ترمیم عدلیہ کی اصلاحات کے لیے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی اچھی چیز میں حصہ ڈالنے کی توفیق نہیں، آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہیں، اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کو سراہتا ہوں، پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے نیوز کانفرنس میں رونا رویا، پی ٹی آئی قیادت نے وہی کیا جو یہ کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کبھی بھی قومی مفاد کے کاموں میں شامل نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے اغوا اور تشدد کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے خود اپنے ارکان کو مختلف جگہوں پر چھپا رکھا ہے، زبردستی تو ان لوگوں سے ہو رہی ہے جو کے پی میں بند ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں، حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی، مفاہمت کو حکومت کی کمزوری سمجھا گیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کوئی لڑائی نہیں، این آر او نہیں ملے گا، پارلیمنٹ ضرورت کے تحت آئین سازی کا اختیار رکھتی ہے۔