متعلقہ

دورہ آسٹریلیا کے لیے فخرزمان کا انتخاب خطرے میں پڑگیا – پاک لائیو ٹی وی


دورہ آسٹریلیا کے لیے فخرزمان کا انتخاب خطرے میں پڑگیا

دورہ آسٹریلیا کے لیے فخرزمان کا انتخاب خطرے میں پڑگیا

قومی بیٹر فخرزمان کی گھٹنے میں انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا کے لئے سلیکشن خطرے میں پڑگئی ہے۔

قومی بیٹر فخرزمان کا شمار دورِ جدید کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتا ہے جب کہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے ڈبل سنچری بھی اسکور کررکھی ہے لیکن حال ہی میں ان کے بیانات نے انہیں مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فخر زمان نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز سے واپسی پر فٹنس ٹیسٹ دیا جس میں وہ ناکام ہوگئے جس کے باعث دورہ آسٹریلیا کے لیے ان کی شرکت خطرے میں پڑگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قومی بیٹر اس وقت گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

اگرچہ وہ میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی حصہ لے رہے ہیں لیکن ان کے گھٹنے پر اضافی دباؤ ڈالنا سنگین انجری کا باعث بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے قومی اسکواڈ کے اعلان سے قبل فخر زمان نے بابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا جس کے کچھ دیر بعد ہی بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

ان کی ٹوئٹ کی ٹائمنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاثر سامنے آیا کہ فخر زمان نے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جب کہ اس حوالے سے انہیں پی سی بی نے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا اور جواب جمع کروانے کے لئے انہیں پیر تک کی مہلت دی گئی تھی۔