سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی – پاک لائیو ٹی وی


سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں  سونا 9 ڈالرز اضافے کے بعد 2721 ڈالرز کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روہے بڑھ کر 3150 روپے ہوگئی۔

Exit mobile version