متعلقہ

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی – پاک لائیو ٹی وی


اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کر دی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پربھی ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پرپابندی میں دو روز سے زائد توسیع کی جاسکتی ہے۔