متعلقہ

حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ – پاک لائیو ٹی وی


حزب اللہ کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی ذاتی رہائش گاہ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شہر قیصریہ میں فائرکیے گئے، راکٹ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے راکٹ حملے میں جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کی ذاتی رہائشگاہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نتین یاہو اوراہلیہ رہائش گاہ پرحملے کے وقت موجود نہیں تھے۔