گریڈ ایک سے چار تک بھرتیوں کا معاملہ؛ فریقین کو جواب جمع کرانے کی مذید مہلت – پاک لائیو ٹی وی


گریڈ ایک سے چار تک بھرتیوں کا معاملہ؛ فریقین کو جواب جمع کرانے کی مذید مہلت

گریڈ ایک سے چارتک بھرتیوں کے کیس میں فریقین کو جواب جمع کرانے کی مذید مہلت دے دی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں گریڈ ایک سے چار تک بھرتیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

عدالت نے جواب جمع کروانے کے لئے فریقین کو مزید مہلت دے دی اور ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک جواب نہیں آیا توعدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔

اس کے ساتھ ہی سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت دوہفتوں تک ملتوی کردی۔

وکیل درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہم نے انٹرویوز دیے، نوکری کا آرڈر ملا مگر جوائننگ نہیں کرنے دی گئی،  امیدواروں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آفر لیٹرز جاری کیے گئے تھے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ درخواست گزاروں کا مؤقف سنے بغیر فیصلہ دے دیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے پندرہ تک دی جانے والی ملازمتوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔

Exit mobile version