پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ  اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کی بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے  بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا۔

عراق، مالدیپ، سری لنکا ،نیپال، فلسطین اور سوڈان جیسے دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو ایوارڈ دیے۔

پی ایم اے کی اعزازی شمشیر بٹالین سینئر انڈر آفیسر عبداللہ افضل نے حاصل کی۔

صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے 150 لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر بابراللہ امان نے حاصل کیا۔

چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال سے تعلق رکھنے والے سینئر انڈر آفیسر کشیتج تیز گرونگ نے حاصل کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اعزازی چھڑی 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز نے حاصل کی۔

 کمانڈنٹ کین 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر آفیسر محمد سلیمان نے حاصل کی ۔23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاکیزہ یعقوب بھی کمانڈنٹ کین کی مستحق قرار پائیں۔

Exit mobile version