متعلقہ

پنجاب کالج واقعہ میں میرٹ پر تحقیقات ہونی چاہیئے، گورنرپنجاب – پاک لائیو ٹی وی


پنجاب کالج واقعہ میں میرٹ پر تحقیقات ہونی چاہیئے، گورنرپنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب کالج واقعہ میں میرٹ پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مختلف طلبا تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں طلبا نے پنجاب کالج واقعہ پر شفاف تحقیقات، طلبا یونین کی بحالی سمیت طلبا کو درپیش مختلف مسائل پر بات کی۔

ملاقات کے دوارن طلبا نے گورنر پنجاب کے جامعات میں منشیات کی روک تھام اور طالبات کو ہراسگی سے بچاو کے لیے اقدامات پرسراہا۔

گورنرپنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی بات کی ہے، جبکہ پنجاب کالج واقعہ میں میرٹ پر تحقیقات ہونی چاہیئے، توقع کرتا ہوں نوجوان بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

سردارسلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ طلبہ تنظیمیں تعلیمی اداروں میں وفود کو لیکر جائیں اور پنجاب کالج واقعہ کے حل میں مثبت کردار ادا کریں، شرپسند عناصر ملک میں انتشار بھیلانا چاہتے ہیں، آپ نے ملک کی بقا کے لیے کام کرنا ہے، ملک کی بقا و استحکام سب سے مقدم ہے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ نوجوان دلیل کے ساتھ مثبت طریقے سے بات کریں،  پیپلزپارٹی طلبہ یونین کے الیکشن کی حامی ہے، طلبہ یونین کے آخری الیکشن بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے، طلبہ یونین کی بحالی کے لیے پنجاب حکومت کو لکھوں گا۔

دوسری جانب طلبا نے کہا کہ پنجاب واقعہ سے متعلق حقائق جاننا چاہتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ ہونین بحال کی جائیں، طلبہ یونین سے لیڈرشپ پیدا ہوتی تھی، جامعات کا ریسرچ اداروں کے ساتھ مضبوط تعلق ہونا چاہیئے۔