متعلقہ

بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر دونوں ٹیکس نظام کا اہم ترین حصہ ہیں، عاطف اکرام شیخ – پاک لائیو ٹی وی


بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر دونوں ٹیکس نظام کا اہم ترین حصہ ہیں، عاطف اکرام شیخ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور ایف بی آر دونوں ٹیکس نظام کا اہم ترین حصہ ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ ایف بی آر کا چیف فنانشل آفیسرز پرعائد کی جانے والی حلف نامہ کی متنازعہ شرط کو مؤخر کرنا خوش آئند ہے،۔ ایف بی آر کی طرف سے  سی ایف اوز سے پوری سپلائی چین کی ضمانت طلب کرنا متنازعہ اقدام تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اس اقدام سے پاکستان کے کاروباری ماحول پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے، اداروں اور بزنس کمیونٹی میں اعتماد ہی پاکستان کو پائیدار معیشت کی راہ پر ڈال سکتا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو پالیسی سازی اور نفاذ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔