شہرقائد میں آج مطلع صاف، گرم اور خشک رہنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


شہرقائد میں آج مطلع صاف، گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہرقائد میں آج بھی  مطلع صاف، گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے، جبکہ گرمی کی شدت 40  ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں، اس وقت شہر میں  8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے، جبکہ اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Exit mobile version