متعلقہ

نوازالدین صدیقی سے موازنہ کرنے پر بُرا لگتا ہے، سلیم معراج – پاک لائیو ٹی وی


نوازالدین صدیقی سے موازنہ کرنے پر بُرا لگتا ہے، سلیم معراج

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ میرا بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی سے موازنہ کیا جاتا ہے جو مجھے بُرا لگتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار سلیم معراج نے بتایا کہ ایک بار وہ پاسپورٹ بنوانے گئے، جہاں وہ لائن میں لگے ہوئے تھے کہ دوسری لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نواز الدین صدیقی کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کی نمائش پاکستان میں بھی ہوئی تھی، خواتین نے انہیں دیکھتے ہوئے یہی کہا کہ وہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین نواز الدین صدیقی کو تو پہچان رہی تھیں لیکن سلیم معراج کو نہیں جانتی تھیں۔

اداکار نے کہا کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں برا لگتا ہے جب ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سے کیا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سے متعدد پروگرامات اور جگہوں پر 200 بار یہی سوال کیا جا چکا ہے اور نوازالدین صدیقی سے متعلق پوچھا جاتا ہے، جس پر انہیں اچھا نہیں لگتا۔