مسودہ قومی اسمبلی وسینیٹ میں پیش ہونے تک حتمی نہیں ہوگا، فاروق ستار – پاک لائیو ٹی وی


مسودہ قومی اسمبلی وسینیٹ میں پیش ہونے تک حتمی نہیں ہوگا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مسودہ قومی اسمبلی وسینیٹ میں پیش ہونے تک حتمی نہیں ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں تقریباً تمام نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، شائد خصوصی کمیٹی کا مزید کوئی اجلاس نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی میں عدالتی ترامیم کو پہلے فوکس کیا گیا، اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ کے حق کی ترمیم پر سب نے اتفاق کیا، آج تمام جماعتوں نے مسودے پراتفاق کیا، آج جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے یہ ہماری تجویز ہے، اس تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا، مسودے پر تقریباً اتفاق رائے ہو گیا ہے، کل کا جو ڈرافٹ ہے وہ قابل قبول ہے، پی ٹی آئی نکات پر مخالفت نہیں کررہی ہے، پی ٹی آئی سیاسی بنیادوں پر پالیسی کے مطابق مخالفت کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ مسودہ قومی اسمبلی وسینیٹ میں پیش ہونے تک حتمی نہیں ہوگا، یہ مسودہ قبل ازپیشگی انتہائی فائنل مسودہ ہے۔

Exit mobile version