بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، صدر کا خراج تحسین – پاک لائیو ٹی وی


شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی جانب سے انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے مشتبہ کشتی سے بڑی مقدارمیں منشیات پکڑنے پر پاک بحریہ کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ کی ملک دشمنوں کے خلاف مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ آپریشن پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عکاس ہے۔

مشترکہ آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نےحصہ لیا، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس کولاچی نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

امریکی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر یوایس ایس ابراہم لنکن نے مدد فراہم کی، امریکی کوسٹ گارڈز اور پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں نے بھی مدد فراہم کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت پر پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی اور سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاک بحریہ کے کردارکو بھی سراہا۔

Exit mobile version