کل بانی پی ٹی آئی سے مل کر ہم فائنل نتیجے پر پہنچ جائیں گے، بیرسٹر گوہر – پاک لائیو ٹی وی


کل بانی پی ٹی آئی سے مل کر ہم فائنل نتیجے پر پہنچ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی سے مل کر ہم فائنل نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

 چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات تھی، ملاقات میں ہم نے 26ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ملاقات پر اس بات کا امکان تھا کہ ہمارا اتفاق رائے ہو جائے گا، اسپیشل کمیٹی نے بھی ایک ڈرافٹ پیش کیا ہے، آج چوتھا ڈرافٹ ہمیں ملا ہے، ہماری میٹنگ جاری تھی کہ ہمیں معلوم ہوا کہ اسپیشل کمیٹی نے ڈرافٹ پیش کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مل کر تمام معاملہ ان کے سامنے رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی سے فل وقت ملنے نہیں دیا جا رہا، امید ہے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی، کل بانی پی ٹی آئی سے مل کر ہم فائنل نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول بھی ہماری موجودگی میں آئے، مگر ان سے ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، مولانا کے ساتھ تقریباً معاملات طے ہیں، بانی پی ٹی آئی جو فائنل ہدایت کریں گے، ہم وہ اعلان کر دیں گے۔

Exit mobile version