متعلقہ

سونے کے دام کو پر لگ گئے، قیمت میں ہوشربا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


سونے کے دام کو پر لگ گئے، قیمت میں ہوشربا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 30 ڈالرز اضافے کے بعد 2712 فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روہے اضافے سے 3100 روپے ہوگئی۔