متعلقہ

26 ویں آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے کی منظوری ؛ ایم کیو ایم اور اے این پی کی ترامیم ڈراپ – پاک لائیو ٹی وی


26 ویں آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے کی منظوری؛ ایم کیو ایم اور اے این پی کی ترامیم ڈراپ

اسلام آؓباد: پارلیمانی خصوصی کمیٹی نے چھبیسیویں آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے کی منظوری دے دی۔

پارلیمانی خصوصی کمیٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حکومتی مسودے کی منظوری دے دی ہے جب کہ آئینی ترمیم کے مسودے سے ایم کیو ایم اور اے این پی کی ترامیم کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

آئینی مسودے میں تین سینئر ججوں میں سے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری تجویز کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن ملک عامر ڈوگر اور جے یو آئی کی رکن شاہدہ اختر علی نے حکومتی ترمیمی مسودے کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ حکومتی ترمیمی مسودہ کل منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔