سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار – پاک لائیو ٹی وی


سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔

الیکشن کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جب کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت کے بعد تذبذب کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی وضاحت نے الیکشن کمیشن کو معطل اراکین کو بحال کرنے سے روک دیا ہے اور الیکشن کمیشن اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹہ تیس منٹس تک جاری رہا جس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن حکام کو قانونی نکات پر بریف کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس کل یا پیر کو طلب ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواست پر دوسری وضاحت جاری کی ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثرنہیں کرسکتی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق سپریم کورٹ پرنہیں ہوسکتا۔

سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے اپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

Exit mobile version