متعلقہ

حکومت انسداد منشیات کے مشن میں پاک بحریہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی


حکومت انسداد منشیات کے مشن میں پاک بحریہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انسداد منشیات کے مشن میں پاک بحریہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسدادِ منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی متحرک قیادت کی بدولت 1.3 ٹن منشیات کی روک تھام ممکن ہوئی، منشیات کی اتنی بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانا قابلِ ستائش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے، منشیات کا مکمل سد باب انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان انسداد منشیات کے مشن میں پاک بحریہ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے ساتھ انسداد منشیات کا بڑا آپریشن