ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد بڑھ گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ شرح 15.02 فیصد ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء مہنگی، 9 کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 30 روپے 84 پیسے مہنگے ہوئے، دال مونگ فی کلو 30 روپے47 پیسے مہنگی ہوئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 38 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔

گزشتہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر47 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، لہسن، چکن، انڈے، مٹن، بیف، بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 11 روپے 74 پیسے سستی ہوئی، کیلے فی درجن 3 روپے 49 پیسے سستے ہوئے، چینی، گڑ، دال ماش، چاول، آلو بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق دودھ، دہی سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

Exit mobile version