متعلقہ

شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہرقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں، آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ گرمی کی شدت 40 تا 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پرمعطل ہیں۔

اس وقت شہر میں  8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ہوا چل رہی ہے، گرمی کی لہر اکتوبر کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ آج مطلع مکمل صاف رہے گا۔