متعلقہ

امریکی کمیشن نے ہندوستان کو تشویشناک ملک قرار دیدیا – پاک لائیو ٹی وی


امریکی کمیشن نے ہندوستان کو تشویشناک ملک قرار دیدیا

امریکہ کے کمیشن برائے مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) نے ہندوستان کو تشویشناک ملک قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے اقتدار میں مذہبی امتیاز کی پالیسیوں کا فروغ ہوا ہے جس سے مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور آدیواسیوں پر منفی اثرات پڑے۔

حکومت نے یو پی اے کے تحت این جی اوز کو نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور املاک کو مسمار کیا، مذہبی اقلیتوں اور ان کے حامیوں کی آوازیں دبائی گئیں۔

بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے ہیں، مساجد کی مسماری بھی کی گئی، گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں عیسائیوں، مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف تشدد ہوا، بی جے پی کے رکن اسمبلی نے گائے کے ذبیحہ پر تشدد کو بھڑکایا، بہار، اتر پردیش اور دہلی میں کشیدگی بڑھی جبکہ دوسری جانب پاکستان نے مذہبی آزادی کے لیے اہم کوششیں کی ہیں، کرتار پور راہداری اور سکھ یاتریوں کی رسائی آسان بنانا پاکستان کے عزم کی علامت ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کی جائیداد کی تباہی جاری ہے، مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کی آزادی میں اضافہ ہو رہا ہے، اقلیتوں کو سیاسی میدان میں زیادہ نمائندگی ملی ہے، پاکستان کی سپریم کورٹ نے بھی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

  مزید برآں بھارت میں مسلم خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ غیر مسلم طلبہ کے حقوق کا احترام کیا ہے۔